علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی ہے: اسلام آباد ہائی کورٹ

علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی ہے: اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور امریکہ میں پاکستانی سفیر سے متعلق کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ علی جہانگیر کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی ہے ‘ معاملے کو نئی حکومت آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں‘کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے‘عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہتی ہے‘ عدالت کو پاکستان کا امیج عزیز ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکہ میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ علی جہانگیر کو امریکہ میں سفیر تعینات کرنا باعث شرمندگی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل بتائیں علی جہانگیر کی تعیناتی باعث شرمندگی نہیں؟ ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیا ہی اچھا ہوتا علی جہانگیر صدیقی بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہتی ہے۔ عدالت کو پاکستان کا امیج عزیز ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معاملے کو نئی حکومت آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ حسن مان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
علی جہانگیر صدیقی کیس

مزید :

صفحہ آخر -