بد ترین لوڈ شیڈنگ ، فلٹر بند ہونے سے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

بد ترین لوڈ شیڈنگ ، فلٹر بند ہونے سے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)کامرس رپورٹر( ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ وقفہ وقفہ سے بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی نے روزہ داروں کو بے حا ل کر دیا ۔صوبائی دارالحکومت میں لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ باربار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث صاف پانی کے فلٹر بھی بند رہے جس کے باعث لوگ صاف پانی سے بھی محروم رہے ۔ حکومت کے سحرو افطار سمیت تراویح کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کا دعوی دعوی ہی رہا ۔ تینوں اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ جس سے روزہ داروں کو شدید تکلیف ہوئی ۔ روزہ داروں کو مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہ ہو سکا ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ۔ بیشتر شہروں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی بھی لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔ بار بار لوگوں شیڈنگ کے باعث لوگ رات کو دو گھنٹے بھی سکون سے نہ سو سکے اور دن کو بھی روزہ داروں کو سکون نہ مل سکا ۔

مزید :

صفحہ آخر -