انتخابات 2018ء کی نگرانی کرنیوالے مبصرین کیلئے 14نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

انتخابات 2018ء کی نگرانی کرنیوالے مبصرین کیلئے 14نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

  

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی نگرانی کرنیوالے مبصرین کیلئے 14نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے اجازت نامے کے بغیر مبصرین کو انتخابی عمل کے مشاہدے کی اجازت نہیں ہوگی،مبصرین کو پاکستان کی سالمیت کیساتھ عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہوگا ،مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق ذاتی رائے کا اظہار نہیں کرسکیں گے۔ اجازت نامے کو نمایاں طور پر آویزاں کرنا ہوگا۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے مبصرین انتخابی اہلکاروں کے اختیارات کا احترام کریں گے۔مبصرین الیکشن کمیشن کی ہدا یا ت پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے اور ان کے مشاہدات مکمل غیر سیاسی، غیر جانبدار اور معروضی ہونے چاہیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق ذاتی رائے کا اظہار نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے ملک میں آئندہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

ضابطہ اخلاق

Back t

مزید :

کراچی صفحہ اول -