ناران میں برفانی تودہ گاڑی پر گرنے سے 4افراد جاں بحق
ناران(صباح نیوز)ناران میں برفانی تودہ گاڑی پرگرنے سے4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ناران میں بابو سرٹاپ کے سیاحتی مقام پر برفانی تودہ گاڑی پر گر گیا ۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو کر کے مرنے والوں کی لاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں تبلیغی جماعت کے ارکان سوار تھے، جن کا تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔
ناران