ادارے مل کر کام نہیں کرینگے تو پھر پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں : احسن اقبال

ادارے مل کر کام نہیں کرینگے تو پھر پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنا فرض ادا کریں،جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ،جو سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتا اس کا احتساب ہونا چاہیے،پچھلے 6 ماہ سے حکومت کا پہیہ جام ہو گیا ،اس طرح کے ماحول میں ملک کیسے چل سکے گا جب ایک افسر فیصلہ کرنا بوجھ سمجھے گا تو ہم دنیاکا مقابلہ کیسے کریں گے،پاکستان تب ترقی کرے گا جب مقننہ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کا پرچم بلند ہو گا،جب یہ تینوں ادارے ہم آہنگی سے کام نہیں کریں گے تو پھر پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی۔احسن اقبال نے سٹیزن چارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے کیونکہ اس طرح انہیں احساس ہو گا کہ یہ ہماری کارکردگی ہے اور جو لوگ ناقص کارکردگی دکھائیں گے انہیں وظیفہ دینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کیونکہ دنیاکے ممالک تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ا ور اگر ایک ادارے کا جھنڈا اونچا ہو اور دوسرے کا نیچا تو اس طرح ملک ترقی نہیں کر پائے گا۔ پاکستان تب ترقی کرے گا جب اس کے تینوں اداروں مقننہ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کا پرچم بلند ہو گا۔
احسن اقبال