حکومت کے وقت پورا ہونے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں

حکومت کے وقت پورا ہونے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں

  

اسلام آباد(صباح نیوز)ابھی کچھ گھنٹے باقی ہیں مجھے کچھ اور کام کرنے دیں،یہ بات سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو اپنی الوداعی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی،جب پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے یہ سوال کیا کہ آپ آج اپنی حکومت کاپانچ سالہ معیاد پورا ہونے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں تو سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی موجودہ حکومت کے کچھ گھنٹے باقی ہیں مجھے کچھ اور کام کرنے دیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب کسی کی نوکری ختم ہو تی ہے تو وہ کیا خوش ہوتا ہے ؟

حکومت

مزید :

علاقائی -