ناصر محمود کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

ناصر محمود کھوسہ کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لیکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے ان کا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔سابق چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔واضح رہے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -