عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس صوبائی صدر شاہی سید کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اراکین صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،الطاف ایڈووکیٹ اور حاجی شوکت علی بھی موجود تھے ، اجلاس میں کراچی ضلع غربی کے حلقے پی ایس 120 کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دینے والے تمام امیدواران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں سابق صوبائی صوبائی وزیر امیر نواب خان کو پی ایس 120 کے لیے پارٹی امیدوار نامز کیا گیا ، اجلاس کے بعد صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے فیصلوں سے خود کو ایک خالص جمہوری جماعت ثابت کیا ہے ،جس جمہوری انداز سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے پارٹی امیدواران کو ٹکٹ جاری کیے ہیں اس قسم کی اقدار کا کسی دوسری جماعت میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ،صوبائی صدر نے اپنے بیان میں مذید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں صوبے بھر سے امیدوار نامزد کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔