کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا

کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا ۔ میٹھا در میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملزمان کپڑوں کی دکانوں سے لاکھوں روپے اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تاجروں کی تنظیم نے آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ میٹھا در تھانے کی حدود رحمانی کپڑا مارکیٹ میں ڈاکو بدھ اور جمعرات کی صبح 3 دکانوں کے تالے کاٹ کر دکان میں موجود لاکھوں روپے نقد اور کپڑا لے اڑے ۔ دکانداروں میں اپنی دکانوں کے تالے کٹے دیکھ کر غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ دکانداروں کے مطابق رات دکانیں بند کرکے گئے تھے ۔ چند ملزمان نے دکانداروں کے جانے کے بعد ہی تالے کاٹے اور رقم ، سامان لوٹ کار فرار ہو گئے ۔ اولڈ سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے ڈپٹی کنوینئر نسیم ٹھٹھائی کا کہنا ہے کہ میٹھا در اور کھارادر میں دکانوں کے تالے کاٹنا معمول بن گیا ہے ۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے تو تاجر دکانوں کی حفاظت کے لیے اپنے آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -