جمہوریت نے 5برسوں میں بہت کچھ کھویا اور پایا: کیپٹن (ر) صفدر

جمہوریت نے 5برسوں میں بہت کچھ کھویا اور پایا: کیپٹن (ر) صفدر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہم 5سال کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جبکہ اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں کرتی رہی اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی، دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے،بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے اس لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہ رہے ہیں،28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ،5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے، حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ(ن) کا تھا ، ہے اور رہے گا۔عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ آنے والی حکومت بھی جمہوری ہی ہوگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہم نے مارشل لاء کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اب عوامی نمائندے ہی حکومت کریں گے۔ الیکشن ملتوی کرنے کا کہنے والے ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں جن کے خلاف آئین کے تحت آئین کے خلاف کاروائی کی جانی چائیے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -