ن لیگ نے چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، نیوز ایجنسی کا دعوی

ن لیگ نے چودھری نثار کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، نیوز ایجنسی کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔چوہدری نثار علی خان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے آئندہ 24چوبیس گھنٹوں میں اہم فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے اپنے بھائی شہبازشریف کو اس بات پر قائل کرلیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ نہ دینے پرپارٹی کو نقصان نہیں ہوگا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں اور ممکن ہے کہ بہت جلد عمران خان چوہدری نثارعلی خان کی رہا ئش گاہ پر جاکر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینگے۔

مزید :

علاقائی -