مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت جھوٹ چالبازی کے سوا کچھ نہیں تھا،پیپلز پارٹی

مسلم لیگ(ن) کا دور حکومت جھوٹ چالبازی کے سوا کچھ نہیں تھا،پیپلز پارٹی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور حکومت کو ناکام ترین قرار دیدیا،نون لیگ کا دور حکومت جھوٹ، دروغ گوئی، چالبازی کے سوا کچھ نہیں،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نعرا لگا کر پورے ملک سے بجلی کا خاتمہ کیا،سستی بجلی کا نعرہ لگا کر نرخ کئی گنا بڑھا دینا ناکام لیگ کا کارنامہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاہے ن لیگ کی حکومت نے وفاق کا سارا ترقیاتی بجٹ پنجاب کے مخصوص علاقے پر لگا کر چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی بڑھایا،پانچ سال چھوٹے صوبو ں کو جھوٹے وعدوں اور دلاسوں پر ٹرخایا گیا، نیا ایف ایف سی ایوارڈ دینے کے بجائے صوبوں کے مالی حصے پر ڈاکہ ڈالا گیا،نون لیگ کے دو ر حکومت سے لگتا ہے جیسے ان کا منشور وفاق پاکستان کو کمزور کرنا تھا،نون لیگ نے ایک ایجنڈا بنا کر زرعی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ معیشت کو بیرون ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر ملک کو غلام بنا دیا گیا، تخت جاتی امرا نے سی پیک کے نام پر تمام وسائل اپنے گھر کے ارد گرد خرچ کئے،نواز شریف نے ایک منصوبہ بندی کے تحت پارلیمنٹ کو کمزور کیا، عدلیہ اور دیگر اداروں سے تصادم کے ذریعے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی گئیں۔

، نون لیگ پہلے جی ٹی روڈ تک محدود تھی ان پانچ سال میں مزید سکڑ گئی ہے،شریفوں کا اقتدار پارلیمنٹ، جمہوریت ، اداروں اور عوام سب کیلئے بدترین رہا،کھوکھلے نعرے لگا لگا ڈرامہ کرنیوالے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ،قوم عام انتخابات میں ضیا کی باقیات کو مستر د کرے گی۔ عوام، ملک کے مسائل اور جمہوریت کو درپیش خطرات کا حل صرف اور صرف پی پی کے پاس ہے،نون لیگ اور تحریک انصاف جی ٹی روڈ کی لڑائی سے فرصت نہیں،انہیں عوام کا درد کہاں؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

مزید :

علاقائی -