امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کی تیسری مہم کا آغاز

امریکہ کے تعاون سے پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کی تیسری مہم کا آغاز

  

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی 2018 کے سلسلے میں وزارت قومی صحت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کی۔ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر آسائی ، سیکرٹری وزارت صحت اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر آسائی نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محمد وقاص تارڑ ڈائریکٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل کو پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات کی ستائش میں شیلڈ پیش کی گئی۔ڈاکٹر آسائی نے گذشتہ پانچ سالوں میں ٹوبیکو کنٹرول سیل کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ آئندہ آنے والی حکومت ان تمام اقدامات کو جاری رکھے گی اور ان کو مزید تقویت دے گی۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول کے لیے کئی اقدامات کئے جس میں نئی تصویری وارننگ کا اجراء، کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی، ٹیکس میں اضافہ کی تجاویز شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -