ایک اسلامی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھتے ہوئے میرٹ کا نظام وضع کیا : اسد قیصر

ایک اسلامی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھتے ہوئے میرٹ کا نظام وضع کیا : اسد قیصر

  

صوابی (بیورورپورٹ )سپیکرخیبر پختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوامیں عمران خان کے وژن کے مطابق ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھتے ہوئے میرٹ کا نظام وضع کیا ،صوبہ میں غریب اور امیر کا فرق کا خاتمہ کرکے یکساں تعلیم اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی کے تحصیل نائب ناظم صوابی گوہر رحمان کی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایم این اے عاقب اللہ ،پی ٹی آئی ضلع صوابی کے صدر انورحقداد اور جنرل سیکرٹری میجر (ر)فداحسین بھی موجودتھے ،سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غریب کی خوشحالی کی راہ میں حائل مخصوص مائنڈ سیٹ کو تبدیل کیااور عام عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا کرنے اور ان میں شعور پیدا کرنے کیلئے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں میرٹ اور انصاف کا نظام قائم کرکے اقرباء پروری کا خاتمہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے یہی وجوہات ہیں کہ عوام پالیسیوں کو پسند کرنے لگے ہیں اور دھڑادھڑ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتیں کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ایک ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو عمران خان کی صورت میں ہمارے درمیان موجود ہے ، عوام کی طاقت سے آئندہ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہو ں گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،سپیکراسدقیصر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کو ورغلاکر بے وقوف بناتے رہے ،انہوں نے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی ،انہوں نے کہا کہ اب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سپیکراسدقیصر نے کہا کہ ایک جانب انہوں نے ضلع صوابی میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پید اکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوں صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی اقتدار میںآئی تو انہوں نے صوابی کو محرومیت سے دوچارکیا ،پہلی حکومت میں گدون کی مراعات چھین لیں دوسری بارحکومت میں صوابی کا پانی چوری کرکے لوگوں کو بے روزگارکیا ،انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ،اے این پی اور ایم ایم اے کے اصلی چہروں سے بخوبی واقف ہو گئے ہیں اور آئندہ ان مداریوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -