باجوڑ ، ایف سی آر کے خاتمہ پر تجارتی مرکز راغگان میں جشن

باجوڑ ، ایف سی آر کے خاتمہ پر تجارتی مرکز راغگان میں جشن

  

باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان )ایف سی آر کے مکمل خاتمے پر تجارتی مرکز راغگان میں جشن۔آتش بازی کا شاندار مظاہرہ۔گو ایف سی آر گو کے فلگ شگاف نعروں کی گونج۔گزشتہ 70 سالوں سے تعمیر و ترقی سے محروم عوام کو بنیادی حقوق ان کے دلہیز پر حاصل ہونگے۔ایف سی آر خاتمے میں جاندا کردار ادا کرنے والے سیاسی قائدین، طلباء تنظیموں، یوتھ جرگے، سول سوسائٹی اور صحافی حضرات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اب وقت آگیا ہے کہ آئینی دائرے میں رہ کر عوام کے حقوق کیلئے سب کمر بستہ ۔انورزیب خان و دیگر کا خطاب۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماؤں انورزیب خان، ڈاکٹر ایوب، عبدالحق یار، سکندرزیب خان و دیگر نے تجارتی مرکز راغگان بازار میں ایف سی آر خاتمے اور فاٹا مرجر کے خوشی میں منعقد جشن میں جمع سینکڑو پی ٹی آئی ورکرز، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے جوانوں اور عوام سے خطاب کیدوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدین، سیاسی پارٹیوں کے مشران، طلباء تنظیموں، یوتھ جرگے، سول سوسائٹی اور صحافی حضرات حضرات کے ایف سی آر مخالف اور فاٹا مرجر پر جاندار تحریک چلانے کے بعد آج ہم مین سٹریم میں داخل اور آئین، اپیل، وکیل اور دلیل کے حق کے مالک بن چکے ہیں لیکن اصل امتحان اب شروع ہونے والا ہے کیونکہ گزشتہ 70 سالوں سے اندھیروں اور لاقانونیت میں جکڑے قبائلی عوام کے تقدیروں کو بدلنے کیلئے یہاں پورا انفراسٹرکچر کو فعال بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا ہمیں اب میڈیکل، انجینئرنگ اور کیڈٹ کالجز کیساتھ یونیورسٹی کی ضرورت ہے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بجلی کے بلا تعطل سپلائی، صحت کے اعلی مراکز،سکولوں کا قیام،بے روزگار جوانوں کو باعزت روزگار دینے کیساتھ ہمارے علاقوں کو آئندہ ستر سال تک فری ٹیکس زون علاقہ قرار دینے کی جدوجہد کرنی ہوگی انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کچھ لوگ سینیٹر کا سیٹ ختم ہونے کی باتیں کرتے ہیں لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے سینیٹرز نے باجوڑ ایجنسی کے تعمیر و ترقی کیلئے کونسا تیر مارا ہیں اگر سینیٹ کا سیٹ ختم ہوجاتا ہے تو اس کے بدلے ہمیں 6 صوبائی سیٹیں ملے گی جس سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے اور ہر کسی کو ترقی کا مناسب حصہ ملے گا انہوں نے ایف سی آر خاتمے پر اپنے قائد عمران خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آئندہ وزیر اعظم عمران ہوگا اور پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے قبائلی علاقوں کے عوام تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے اور ساتھ ہی کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے لوگ پی ٹی آئی سے جتنا محبت رکھتے ہیں تو میں وثوق سے آج کہتا ہو کہ باجوڑ کے دونوں سیٹیں پی ٹی آئی کے ہونگے انہوں نے ایف سی آر مخالف تحریک میں ایم۔این۔اے شہاب الدین خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود آج پء ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہو جشن میں بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا پی ٹی آئی زندہ باد اور گو ایف سی آر گو کے نعرے بلند ہوتے رہیں۔

Back t

مزید :

پشاورصفحہ آخر -