شیر گڑھ میں اے سی کے مختلف بازاروں کا دورہ

شیر گڑھ میں اے سی کے مختلف بازاروں کا دورہ

  

شیرگڑھ ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت وزیر نے تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کرکے درجنوں دوکانداروں کو چالان کرکے ہزاروں روپے جرمانہ کئے گئے باسی گوشت،پایا فوٹا کلیجی جس میں کیڑے تھے تلف کر دی گئی سبزی اور فروٹ فروشوں کے علاوہ بڑے بڑے ہوٹلوں کو بھی نہیں بخشا تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت وزیر نے پولیس کے ہمراہ شیرگڑہ ،لوندخوڑ،جلالہ ،ٹکر ،پرخو ڈھیری،جھنڈئی اور گوجر گڑئی کے بازاروں میں چھاپے مارے گئے اور گران فروشوں منافع خوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن کی جس میں تین درجن سے زائد دوکانداروں کو مہنگا داموں ضرورت اشیاء فروخت کرنے پر جرمانہ کئے گئے ناقص اشیاء خورد ونوش کی کوالٹی کو بھی چیک کیا گیا مرغ مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر دوکانداروں سے سڑے اور مضرصحت پایا فوٹا کلیجی برامد کرکے ان کو تلف کر دیا گیا اور ذمہ دار دوکانداران کو موقع پر بھاری جرمانہ کیا گیا اور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قصاےؤں سبزی اور فروٹ فروشوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا گیا تو جیل جانے کے لیے تیار ہوجائیں عوام کو خفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ضرورت زندگی فراہم کرنا انتظامیہ کا ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بلاخوف وخطر شکایت سیل پوائنٹ پر اپنا شکایت درج کرایں اور شکایت سیل موقع ہی پر ان کا حل نکالے گا اگر حل نہ نکلا گیا تو فوری طور پر عوام مجھ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں میرے دفتر کے دروازے صارفین کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -