جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ریاض پیرزادہ کا انکشاف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ ا یکسپر یس نیوز کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے آخری روز ریاض پیرزادہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں گئے اور کہا الوداعی ملاقات کیلئے آیا تھا سوچا آپ سے دل کی بات کروں، شاہ جی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہورہا ہے اور مجھے فون کرکے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف غلط زبان استعمال کی گئی۔