مردان میں 12 دکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے

مردان میں 12 دکانداروں کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مردان عمران خان نے شمسی روڈ ، بینک روڈ، اور نوشہرہ روڈ پر واقع کئی اشیائے خورد و نوش کی دکانوں اور بیکریوں کو چیک کیا اور 12دکانداروں کو اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرکے بھاری جرمانہ کیا ۔ دریں اثناء انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کے ہمراہ کاٹلنگ بازار کا معائنہ کیا اور وہاں پر بیکریوں، فروٹس فروشان اور سبزی فروشان کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے اور اشیاء مہنگی فروخت کرنے پر انکو جرمانہ کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -