ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی اے اے سی اور اے سی کو ہدایات

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی اے اے سی اور اے سی کو ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ذیشان سکندر نے گرمیوں کی چھٹیوں اور اس دوران فیس وصولی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکومت پختونخوا نے پرائیویٹ سکولز کیلئے میدانی علاقوں میں یکم جون 2018سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے اور تمام پرائیویٹ سکولز کو یکم جون سے بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکم نامے کے تحت ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز سکولز بند نہ کرنیوالے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اور سکولز سیل کرنے کے مجاز ہوں گے ۔ والدین اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے سیٹیزن پورٹل سسٹم پر اپنی شکایات رجسٹرڈ کراسکتے ہیں ، جس پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔