تیمرگرہ میں گراں فروشی پر 6 دکاندار جیل کے مہمان
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنردیر لوئر ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم کے خصوصی ہدایت ہر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اشفاق احمد نے تیمر گرہ بازار میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 6 دکانداروں کو جیل بھیج دیا اور70 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا نیز عوامی شکایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے رائیل بیکری جوکہ ناقص سویٹس فروخت کرنے پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے تاجر برادری ، دکانداروں اور قصائیوں سے کہا ۔ کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کو یقینی بنائیں اور خودساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں ۔ کیونکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔