پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے : ملک اعجاز خان

پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے : ملک اعجاز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک اعجاز خان نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ہرڈکٹیٹر کے سامنے فولادی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کیا پی پی پی ملک میں سماجی انصاف کے لیے جہدوجہد کر رہی ہے پی پی پی نے مزدوروں کسانوں اور طالب علموں کو الگ مقام دیا گیا ہے پی پی پی پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی ترجمان ہیں آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے چاروں صوبوں کے علاوہ مرکز میں بھی پی پی پی کی حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور اباد، کوٹ اور آرٹ کلے میں کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر یوسف مہمند ،ظاہر پائیندہ خیل ،میاں محب اللہ ،بلال خان ،ملک مراد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جواد خان ،اکبر علی،خالد خان،حیدر علی،فاروق شاہ، جمیل خان،اسرار علی، گل محمد ،زرولی خان،دوست محمد اور لالی خان مختلف سیاسی پارٹیوں سے اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونے والے افراد کو پی پی پی کی ٹوپیاں پہنا دی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب عوام خواتین کسانوں طالب علموں اور مزدوروں کی پارٹی ہیں پی پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں اور پارٹی کے اندر تمام فیصلے پرٹی کے ائین و منشور کے تحت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بی بی شہید نے غریب عوام کی خاطر جان کی قربانی دیکر کسی ڈکٹیٹر کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ہر ڈکٹیٹر سے عوام کا حقوق چھین لی انہوں نے کہا کہ شہید بابا ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلی بار ایٹمی قوت بنایا اسلامی سربراہ کانفرس منعقد کرائی گئیانہوں نے کہا کہ پی پی پی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جمعے کا چھٹی دی لیکن افسوس کہ جمہوریت کے دشمنوں نے جمعہ کی چھٹی ختم کرا دی گئی انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کو یونین سازی کا حق دیا اور غریب عوام کو سیاسی شعور دی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں بیورکریسی نے سازش کی لیکن اس بار کوئی مائی کا لال پی پی پی کا راستہ نہیں روک سکے گا انہوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں ضلع مردان سے سونامی کاجنازہ نکالیں گے کیونکہ ضلع مردان منی لاڑکانہ ہیں اور 2018کے الیکشن میں ثابت کریں گے کہ ضلع مردان پی پی پی کاگڑہ ہیں انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ اپس کی اختلافات کو بلاطاق رکھ کر پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور انشاء اللہ انے والے الیکشن میں پی پی پی ملک کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائیں گے