متحدہ مجلس عمل چارسدہ کی تنظیم مکمل ،جماعت اسلامی کے محمد ریاض ضلعی صدرمنتخب

متحدہ مجلس عمل چارسدہ کی تنظیم مکمل ،جماعت اسلامی کے محمد ریاض ضلعی صدرمنتخب

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) متحدہ مجلس عمل چارسدہ کی تنظیم مکمل ۔جماعت اسلامی کے محمد ریاض ضلعی صدر جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے مفتی گوہر علی جنرل سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے کابینہ کے تشکیل کے حوالے سے جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہو گئی اور اتفاق رائے سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان کو متحدہ مجلس عمل چارسدہ کا صدر جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے پیر مفتی گوہر علی شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں عبدالر حمان نائب صدر ، ولی محمد ڈپٹی سکرٹری، حنیف اللہ حسرت پریس سکرٹری اور منتظر شاہ مالیات مقرر کئے گئے ۔ دوسری طرف متحدہ م مجلس عمل نے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا ہے جس کے ارکان میں مصباح اللہ ،میجر اکبرجان ،مجیب الرحمان ،مولانا ہاشم خان مولانا طاہراللہ درویش اور حاجی عبدالرشید خان شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -