آر ٹی او ملتان کروڑوں روپے کی ٹیکس ریکوری میں ناکام

آر ٹی او ملتان کروڑوں روپے کی ٹیکس ریکوری میں ناکام

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان کروڑوں روپے کی ٹیکس ریکوری میں ناکام ہوگیا ہے۔ عدالت کے احکامات پر ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ملتان میڈیکل اینڈ(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ڈینٹل کالج سے ریکوری کی مد میں لیا گیا 11کروڑ روپے کا چیک واپس لوٹا دیا ہے اور ٹیکس نادہندہ ادارے کا بینک اکاؤنٹ بھی اوپن کردیا ہے۔ چند روز قبل آر ٹی او ملتان کی ٹیم نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا اکاؤنٹ منجمد کرکے ادارہ سے 11کروڑ روپے کا چیک وصول کیا تھا تاہم کالج انتظامیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے فوری طورپر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے آر ٹی او ملتان کے اقدام پر حکم امتناعی حاصل کرکے ناصرف 11کروڑ روپے کا چیک واپس لے لیا ہے بلکہ انہیں بینک اکاؤنٹ بھی ڈی سیل کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ریجن میں اربوں روپے کے ٹیکس چوری میں ملوث ٹیکس نادہندہ عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -