سیاسی حکومت کے خاتمے پر بجلی کمپنیوں کے افسران پر سکون ہو گئے

سیاسی حکومت کے خاتمے پر بجلی کمپنیوں کے افسران پر سکون ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پاور سیکٹربالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران سیاسی حکومت کے خاتمے پر سکون میں آگئے ہیں۔ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی اور وزراء نے تقررتبادلوں ، ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں کے حوالے سے افسروں اور انتظامیہ کو گزشتہ دوسال سے بالعموم اور گزشتہ(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

دو ماہ سے بالخصوص شدید دباؤ کا شکار کررکھا تھا۔ ارکان اسمبلی نے بجلی فراہمی کی نئی سکیموں، نئے فیڈرز کی تنصیب کیلئے افسروں اور انتظامیہ پر غیرمعمولی دباؤ بڑھارکھا تھا۔ ارکان اسمبلی کا دباؤ رہا کہ نہ صرف جاری سکیموں کو مکمل کیا جائے بلکہ نئی سکیموں کا آغاز کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تین ماہ قبل نئی سکیموں پرپابندی کے احکامات کے باوجود بھی دباؤ رہا کہ بجلی فراہمی کی نئی سکیمیں شروع کی جائیں لیکن انتظامیہ نے ایسے کسی بھی غیر قانونی کام سے انکار کردیا۔ ارکان اسمبلی حکومت کے خاتمے سے قبل مبینہ طور پر اپنے من پسند اور چہیتے افسروں کو پرکشش پوسٹوں پر تعینات کروانا چاہتے تھے تاہم دوسال کی میعاد مکمل ہونے سے قبل تبادلوں سے انکار نے بھی انتظامیہ کے مضبوط فیصلوں کی نشاندہی کی ہے۔