مظفر آباد ، سیاسی گفتگو کا نتیجہ ، سروس ٹربیونل آفیسر پر نائب قاصد کا حملہ ، ٹانگیں توڑ دیں

مظفر آباد ، سیاسی گفتگو کا نتیجہ ، سروس ٹربیونل آفیسر پر نائب قاصد کا حملہ ، ...

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ) سیاسی گپ شپ سے منع کرنے پر سروس ٹریبونل آزاد کشمیر کے ایڈمن آفیسرپرنائب قاصدین کاحملہ۔ مار مار کر ادھ موا کر دیا، دونوں ٹانگیں ٹوڑدیں ۔معاملہ دبانے کے لیے چیئرمین سروس ٹریبونل نے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا۔ تھانہ میں ابتدائی رپورٹ درج ایڈمن آفیسر شیخ محمد حسن CMHمنتقل ،تھانہ نے 24گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کرسکا۔تفصیلات کے مطابق سروس ٹریبونل جو کہ ریاست کاایک اہم حساس ادارہ ہے، گزشتہ عرصہ سے سیاست کا گڑھ بن چکا ہے۔ چیئرمین سروس ٹریبونل کی کمزور گرفت اور نااہلی کی وجہ سے ادارہ میں دیگر مسائل کے علاوہ دن بھر سیاسی گفتگو جاری رہتی ہے گزشتہ روز نائب قاصد ین حنیف اور لیاقت نامی شخص سمیت دیگرسیاسی بحث مباحثہ کر رہے تھے جس پر ایڈمن آفیسر شیخ حسن نے شور شرابہ کرنے پر منع کیا تو نائب قاصدین طیش میں آگئے اور ایڈمن آفیسر پر حملہ کر دیا جس میں ایڈمن آفیسر کی دونوں ٹانگیں فیکچرہو گئیں۔ انھیں CMHپہنچایا گیا جہاں ان کی حالت شدید خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب تھانہ میں ابتدائی رپورٹ درج کروادی گئی مگر مبینہ طور پر چیئرمین سروس ٹریبونل نے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے اور ایڈمن آفیسر پر شدید دباؤ ڈال کردی گئی درخواست واپس لے کر ازدخود محکمانہ کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے ابتدائی طورپر نائب قاصدین کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دیں ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -