میلسی: تحریک انصاف سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار اسلام آباد طلب صورتحال کل واضح ہونے کا امکان

میلسی: تحریک انصاف سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار اسلام آباد طلب صورتحال ...

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹس کے خواہشمند امیدوار وں کو اسلام آباد طلب(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کر لیا۔ضلع وہاڑی کے امیدوار اپنے اپنے ٹکٹ کے حصول کیلئے آخری جنگ لڑنے اسلام آباد پہنچ گئے ضلع وہاڑی کی چار قومی اور آٹھ صوبائی نشستوں کے لیے درجنوں امیدوارو ں نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ حاصل کر نے کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھیں ہیں تاہم سب سے دلچسپ مقابلہ این اے 164کے لیے ہو گا جہاں سے حال ہی میں ایم این اے چوہدری طاہر اقبال نے (ن) لیگ کو خیر بادکہتے ہو ئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جبکہ سابق ضلع ناظم ممتازن کھچی کے صاحبزادے سابق ایم این اے آفتاب کھچی پہلے ہی پی ٹی آئی میں موجود ہیں دونوں کے درمیان ٹکٹ کے حصول کیلئے کشمکش جاری ہے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئیپارلیمانی بورڈ نے جنوبی پنجاب کے امیدواروں کیلئے کل 2 جون کی تاریخ مقرر کی ہے تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ایک مبینہ فہرست کے مطابق ضلع وہاڑی کے چار قومی حلقوں این اے 162 سے چوہدری نذیر احمد جٹ،این اے 163 سے نواب اسحاق خاکوانی،این اے 164 سے طاہر اقبال چوہدری اور این اے 165 سے اورنگزیب کھچی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم حتمی صورتحال کل 2جون کو واضح امکان ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -