نااہل حکمرانوں کی رخصتی پرقوم آج یوم نجات منائیگی،سردارآصف

نااہل حکمرانوں کی رخصتی پرقوم آج یوم نجات منائیگی،سردارآصف

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور حلقہ پی پی 13سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سردار آصف خان نے کہاکہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی پرپوری قوم آج یوم نجات منائی گی نا اہل حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دعووں ، لچھے دار تقریوں لوڈشیڈنگ مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے 25جو لا ئی کو عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر ان سرکس کے شیروں سے مکمل نجات حاصل کرینگے قا ئد تحریک انصاف عمران خان کے پہلے 100روزہ ایجنڈا ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کریگا اپنے بیان میں سردار آصف نے کہاکہ 25جو لا ئی کو ملک کو بچانے والوں کا مقابلہ ملک کو لوٹنے والوں کیساتھ ہوگا پوری قوم خیبر سے گو ادر تک تبدیلی کا عزم کرچکی ہے آئندہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -