ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پنجاب کے ماڈل ہسپتالوں میں شامل ہے ،ڈاکٹر خالد

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پنجاب کے ماڈل ہسپتالوں میں شامل ہے ،ڈاکٹر خالد

  

جہلم (نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پنجاب کے ماڈل ہسپتالوں میں شامل ہے ،پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈز سے جہلم ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کردی ہے ضلع جہلم کے ہر کونے سے آنے والے مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ادویات بھی ہسپتال سے مہیا کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید کہاکہ جہلم کی ضلعی انتظامیہ کی کوشش سے ضلع جہلم کے مریضوں کو اب علاج کی تمام سہولیات ایک جگہ میں مہیا کی جارہی ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے تمام مریض ہمارے لیے قابل احترام ہیں اگر کسی مریض کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو ڈاکٹر یا عملہ تعاون نہ کر رہے ہو تو مجھے سے رابطہ کیا جائے شکایت کا مکمل ازالہ کیا جائے گا ہسپتال کی ریپئرنگ کا کام آخری مرحلے میں داخل ہے جو کہ اگلے چند دنوں تک مکمل ہو جائے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -