راولپنڈی کینٹ بورڈ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا،رشیداحمد

راولپنڈی کینٹ بورڈ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا،رشیداحمد

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمد خان نے کہا ہے کہراولپنڈی کینٹ بورڈ نے تین ارب سے زائد کا فاضل بجٹ متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانے پر کنٹونمنٹ بورڈ حکام مبارکبا د کے مستحق ہیں کہ انہوں نے عوام کو ٹیکسوں کی مدمیں ریلیف فراہم کیااوران پر مزید بوجھ نہ ڈالا،کینٹ میں پانی کی قلت کومدنظررکھتے ہوئے واٹرسپلائی منصوبوں کیلئے175ملین روپے کی خطیر رقم رکھی ہے جسکی بدولت کینٹ کے علاقوں سے پانی کی قلت کے خاتمے میں مددملے گی عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ برگیڈئیر شہزادتنویر،ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا ،وائس پریذیڈنٹ ملک منیر اورتمام بورڈ ممبران خصوصی طورپر مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس مغل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان اورمعززین علاقہ کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رشیداحمدخان نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حالیہ بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا کینٹ کے علاقوں میں ترقیاتی کام جو رہ گئے ہیں انہیں مکمل کرنے میں مدد ملے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گااوریقینی طور پرعوامی مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -