اٹک،مفرورکی تلاش،قماربازی کے اڈے پرچھاپہ،10ملزمان گرفتار

اٹک،مفرورکی تلاش،قماربازی کے اڈے پرچھاپہ،10ملزمان گرفتار

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)تھانہ حضرو پولیس کا اشتہاری مفرور کی تلاش میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ چھاپہ مارنے کے دوران گھر کے سحن میں بیٹھے قمار بازی میں مصروف 10 قمار باز گرفتار تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی ہٹیاں کو اطلا ع ملی کہ انہیں اطلاع ملی کہ موضع سیدن میں ڈیرہ علی رضا عرف فوجی ولد واصف خان اعوان ساکن سیدن کے پاس 2 قتل کا مجرم اشتہاری شہزاد عرف دادو ولد امریز خان پٹھان ساکن حضرو موجود ہے اس پر چھاپہ مارا گیا تو مجرم اشتہاری شہزاد عرف دادو اور احتشام ولد موسم خان بھاگ گئے جبکہ احتشام علی چھت سے چھلانگ لگانے پر دونوں ٹخنوں میں درد کی وجہ سے بھاگ نہ سکا اور قمار بازی میں دیگر مصروف معجون ولد جیون خان گجر ، ممتاز الہٰی ولد منظور الہٰی گجر سکنائے کالو خورد ، مہر علی ولد محمد اسلم اعوان سکنہ سیدن ، علی رضا عرف فوجی ولد واصف خان اعوان مالک ڈیرہ ، نصرت خان ولد وارث خان گجر ساکن قطبہ ، محمد زبیر ولد محمد ریحان پٹھان سکنہ ملک مالا ، لیاقت علی ولد محمد اقبال خان پٹھان ، محمد ارشاد ولد محمد صادق سکنائے محلہ گلی وال غورغشتی ، عبدالرحمن ولد جہانزیب گجر ، محمد علی ولد محمد ارشاد سکنائے جتیال کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل ، بھاری مقدار میں رقم ، آلات قمار بازی برآمد کر لیے جبکہ احتشام علی کو علاج و معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو بھجوا دیا گیا پولیس نے قمار بازی ایکٹ اور مالک ڈیرہ کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں 216 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -