تحریک انصاف کاہرٹکٹ میرٹ پردیا جائیگا،عامرمحمودکیانی

تحریک انصاف کاہرٹکٹ میرٹ پردیا جائیگا،عامرمحمودکیانی

  

اٹک (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ایک ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے گا ،پارٹی کے لیے خدمات دینے والے اور مشکل وقت کے ساتھیوں کو نہیں چھوڑیں گے ،2018کا الیکشن انصاف اور کرپشن کے در میان ہوگا ،شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،پرنٹ میڈ یا کا کردار قابل ستائش ہے ،پاکستان تحریک انصاف مثبت صحافت کی حوصلہ افرائی کرتی ہے ،میڈیا نے کرپٹ حکمرانوں کا اصل چہرہ دیکھایا ،پرنٹ میڈیا اپنے قلم کے ذریعے جہاد کررہی ہے ،اور میڈیا کسی بھی ملک کی چھوتھا ستون ہو نے کیساتھ ساتھ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی آواز اور مسائل کو اپنی قلم کے ذریعے ایوان بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جنرل سیکر ٹری شمالی پنجاب عطااللہ شادی خیل اور سیکر ٹری انفارمیشن شمالی پنجاب قاضی احمد اکبر کے ہمراہ دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مہمان خصوصی کی حسیت سے اپنے خطاب میں کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -