پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو اب موقع نہیں دینگے،شاہد نواز

پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو اب موقع نہیں دینگے،شاہد نواز

  

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوامیدوار پی پی 19ملک شاہد نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کو حلقہ کے تمام حالات وواقعات سے اگاہ کر دیا ہے ماضی میں جن لوگوں کو ٹکٹ ملا وہ لوگ انتخابات لڑنے کے بعد واپس حلقے میں نظر نہیں آئے حلقہ کی عوام سابقہ امیدواروں سے متنفر ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو حلقے میں اب موقع نہیں دیں گے کئی سو سال سے اس حلقے میں مقیم ہیں اپنے لوگوں کو کسی کے سہارے نہیں چھوڑ سکتے عوامی شخصیت ہوں عوام میں رہنا پسند کرتا ہوں اور عوام کے مسائل کو باخوبی جانتا ہوں ٹیکسلا میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی کمی نہیں لیکن ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خاموشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹر ہے اگر وہ پارٹی کے غلط فیصلے کا ساتھ نہیں دیتا تو مخالفت بھی نہیں کرتا پیپلز پارٹی کے نظریاتی ووٹر اور تمام برادریوں کی پرزور فرمائش پر ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہے اگر پارٹی نے اعتماد کیا تو انشااللہ پارٹی کے سامنے سرخروح ہو ں گا مفاد پرست عناصر نے پارٹی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ایک دور تھا کہ ٹیکسلا کو منی لاڑکانہ سمجھا جاتا تھا لیکن آج بھی دیر نہیں ہوئی پارٹی ٰ سے درخواست ہے کہ مجھے موقع دیں تا کہ میں جیا لوں کو متعدومنظم کر سکو ں حلقہ پی پی 19کی عوام چاہتی ہے کہ مقامی قیادت کو پی پی پی کا ٹکٹ ملے اور وہ کھل کر سامنے آئیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -