ڈاکٹر طارق بنوری نے چےئرمین ایچ ای سی کا قلمدان سنبھال لیا

ڈاکٹر طارق بنوری نے چےئرمین ایچ ای سی کا قلمدان سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)ڈاکٹر طارق بنوری نے جمعرات کے روز اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چےئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی ، اعلیٰ افسران اور ملازمین نے نئے چےئرمین کو خوش آمدید کہا۔ ایچ ای سی ملازمیں سے اپنے پہلے خطاب میں ڈاکٹر طارق بنوری نے وزیراعظم اور سرچ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اُن پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں گے اور ملک میں اعلٰی تعلیم کی ترقی کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایچ ای سی اعلٰی تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے گااور اگلے چار سالوں کے اہداف کا تعین کیا جائے گا اور ایچ ای سی کی سروسز میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرے گا۔
ڈاکٹر طارق بنوری