ایل پی جی گھریلو سلنڈر 92اور کمرشل 355روپے مہنگا

ایل پی جی گھریلو سلنڈر 92اور کمرشل 355روپے مہنگا

  

ملتان ( سٹا ف رپورٹر)ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت میں58ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمت 502ڈالر سے بڑھ کر 560ڈالر پر پہنچ گئی۔فی کلو8روپے ،فی ٹن 7803روپے، گھریلو سلنڈر92روپے اور کمرشل سلنڈر 355 روپے مہنگا ہو گیا۔فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

( ایل پی جی چیمبر آف پاکستان )اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت پٹرولیم ایل پی جی پالیسی2016کے مطابق صارفین کیلئے 895روپے کا کھریلو سلنڈر یقینی بنائے۔ایل پی جی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ حکومت نے ایل این جی کو پروموٹ کرنے کیلئے ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ٹیکسوں میں جو چھوٹ ایل این جی کو دی گئی ہے وہ ایل پی جی کو بھی دی جائے۔ ایل پی جی انڈسٹری کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک بند کیا جائے۔بجٹ 2018۔2019میں لگائے گئے ٹیکس 20000فی میٹرک ٹن کو فوری واپس لیا جائے۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی صارفین کیلئے ملک بھر میں 895روپے کا گھریلو سلنڈر یقینی بنایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -