اقتصادی رابطہ کمیٹی کافاٹا ، پاٹا کیلئے 5سال ٹیکس چھوٹ اور مراعات کااعلان
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی ترمیم کے بعد فاٹا اور پاٹا کے لئے پانچ سال کے ٹیکس چھوٹ اور مراعات کی منظوری،پانچ سال کے لئے موجودہ کاروبار اور منافع پر انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری،فاٹا میں پانچ سال تک نان کسٹم پیڈگاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ اور تنخواہ کے علاوہ تمام ود ہولڈنگ ٹیکسز پر بھی چھوٹ ہوگی۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئینی ترمیم کے بعد فاٹا اور پاٹا کے لئے پانچ سال کے ٹیکس چھوٹ اور مراعات کی منظوری دی گئی ، پانچ سال کے لئے موجودہ کاروبار اور منافع پر انکم ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں فاٹا کے عام صارفین کیلئے سیلز ٹیکس پر چھوٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ بجلی کے گھریلو صارفین سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ فاٹا میں پانچ سال تک نان کسٹم پیڈگاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر چھوٹ فاٹا کی حدود میں ہی لاگو ہوگی ۔ تنخواہ کے علاوہ تمام ود ہولڈنگ ٹیکسز پر بھی چھوٹ ہوگی ۔ وزیراعظم نے عوامی مفاد میں کئے گئے فیصلوں پر کمیٹی کے کردارکو سراہا۔ سیکرٹری خزانہ نے ای سی سی ارکان کی طرف سے رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔