مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کاضامن ہے،ناصر حسین ڈار

مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کاضامن ہے،ناصر حسین ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور اقوام متحدہ کی کشمیر قرار دادوں پر عملدرآمد میں ہی مسئلہ کشمیر کا پرامن حل مضمر ہے ۔ میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمدسے پاکستان اور آزادکشمیر کی معیشت پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے ۔ پاکستان اب پاک چین راہداری کا اہم مرکز ہے اور یہ لاجسٹک ، تجارت اور سرمایہ کاری کا اہم راستہ اور منزل ہے ۔ان منصوبوں پر عملدرآمد کرنے سے پاکستان کا شماردنیاکی بڑی اور اہم معیشتوں میں ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اور دیگر پاکستان دشمن قوتیں علاقائی امن کو خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کا پہیہ جام ہو جائے ان حالات میں ہماری مسلح افواج کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں اور وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں ۔