محکمہ دوسرے روزبھی جنگلات کے32ڈپو گارڈ کا احتجاجی دھرنا

محکمہ دوسرے روزبھی جنگلات کے32ڈپو گارڈ کا احتجاجی دھرنا

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اکلاس کے خاتمے کے بعد محکمہ جنگلات کے 32ڈپوگارڈ کو ہوا میں کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،احتجاجی ملازمین نے شاہ عنایت دربار پر افطاری کی ان احتجاجی ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیر کے مرکزی صدر سالک رشید عباسی ،ضلعی صدر راجہ اویس ناصر ،محمد سعید مغل ،ندیم اعوان،راشد مغل ،چوہدری یعقوب احتجاجی کیمپ میں پہنچ گئے ان سے مکمل ہمدردی کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ان ملازمین کو اکلاس کے دیگر ملازمین کی طرح گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے ان کو 11ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے اس ماہ مقدس میں یہ اپنے حق کیلئے احتجاج پر مجبورہوئے ہیں ان کے ساتھ زیادتی کرنے والے افیسران کے خلاف کارروائی کی جائے اس موقع پر احتجاجی ملازمین نے واضع کہا کہ اگر جلد ازجلد ہمارے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ہمارا حق نہ دیا گیا پھر ہم سنٹرل پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے اور پھر یہ دھرنا تادم مرگ بھوک ہڑتال میں تبدیل ہو جائے گا ضلع نیلم سے بھی ملازمین مظفرآباد احتجاج میں شامل ہیں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے افطاری دربار شاہ عنایت پر کرتے ہیں حکمران ہمارے حال پر رحم کریں اس موقع پر مسلم لیگ ن ٹریڈونگ کے چیئرمین خواجہ فاروق قادری ،مسلم کانفرنس ٹریڈونگ کے چیئرمین بشارت مغل ،میر امتیاز احمد نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -