پارکنگ نہ ہونے سے ٹریفک مسائل کاسامنا ہے،سردارموسیٰ

پارکنگ نہ ہونے سے ٹریفک مسائل کاسامنا ہے،سردارموسیٰ

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان نے کہا ہے کہ دارالحکومت شہر میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سکول چھٹی کے وقت زیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک سردار موسیٰ خان نے کہا کہ ٹاہلی منڈی ادہ جلد تیار کیا جا رہا ہے ۔ٹاہلی منڈی اڈہ مکمل ہونے سے ٹریفک کے بڑے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔انہون نے کہا کہ عید کی آمد کے حوالہ سے شہر کا ٹریفک پلان مرتب کر لیا ہے جبکہ سکول چھٹی کے وقت بھی اضافی نفری لگا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔فرنٹ سیٹ پر دو خواتین سواریاں بٹھانے پر پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ سیٹ پر دو خواتین سواریاں بٹھانے ،پریشر ہارن کے استعمال ،اوورلوڈنگ ،بدوں کاغزات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ماہ میں ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں اور 60سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تو ٹریفک مسائل پر بہتر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -