سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ‘ خواتین کو سحری میں کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ‘ خواتین کو سحری میں کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل (سپیشل رپوٹر ) بارہ میل اور گردونواح میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ‘ افطار اور سحری میں گیس غائب‘ اہل علاقہ شدید پریشان ‘سحری میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سحری کا اہتمام ہوٹلوں سے کرنے پر مجبور‘ نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطا بق بارہ میل جودھ پور اور گردونواح (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
میں سوئی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے‘ سحری کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً شہریوں کو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے‘ اہل علاقہ سحری اور افطار میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ رمضان المبارک کے نیک مہینے میں گیس کی لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔
سوئی گیس