جامعہ زکریا‘ فاصلاتی نظام تعلیم کا مکمل ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا

جامعہ زکریا‘ فاصلاتی نظام تعلیم کا مکمل ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)نیب حکام فاصلاتی نظام تعلیم کا مکمل ریکارڈ لینے زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے ۔گزشتہ صبحآنیوالے نیب اہلکار رات گئے تک کیمپس میں موجود رہے‘ روزہ بھی رجسٹرار آفس میں افطار کیا ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب حکام نے فاصلاتی نظام تعلیم کے 2015اور2016کا مکمل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ریکارڈ ، طلبہ کی ووچر کی تفصیل، آمدنی کا مکمل ریکارڈ، لیکچرر سے لیکر سینئر اساتذہ کی تعیناتی اور ان کو کی گئی ادائیگیوں کی تفصیل اور تصدیق کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا۔ نیب حکام کاکہناتھا کہ وہ ہر حال میں مکمل ریکارڈ لیکر جائیں گے جس کی رپورٹ اسلامآباد ارسال کی جانی ہے ، نیب حکام کے ساتھ یونیورسٹی کے رجسٹرار، آر او ، خزانہ دار بھی موجود رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -