بھارتی لیفٹیننٹ کرنل جموں میں واقع فوجی کیمپ میں پراسرارطورپرمردہ پایا گیا

بھارتی لیفٹیننٹ کرنل جموں میں واقع فوجی کیمپ میں پراسرارطورپرمردہ پایا گیا

  

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ایک افسر جموں میں پراسرار طورپرمردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے213ٹرانزٹ کیمپ کے 45سالہ لیفٹیننٹ کرنل سنت کابی کیمپ میں بیہوش پایا گیا اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا ۔فوری طورپر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے سنت کابی کو مردہ قراردیا۔ جموں کے تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پرویز سجاد کے مطابق مذکورہ فوجی افسرسرطان کے مرض میں مبتلا تھا تاہم انہوں نے کہاکہ کرنل کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بھارتی لیفٹیننٹ کرنل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -