سیت پور کی اہم شخصیات نے گوپانگ گروپ خیرباد کہہ کر خضر خان کی حمایت کردی

سیت پور کی اہم شخصیات نے گوپانگ گروپ خیرباد کہہ کر خضر خان کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان) متوقع جنرل الیکشن کے حوالے سے این اے 186(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے۔ ایم این اے عاشق گوپانگ گروپ سے حلقہ کی اہم شخصیات اوربرادریوں کی سرکردہ شخصیات نے عدم رابطہ پر عاشق گوپانگ گروپ کو خیرباد کہہ کر ان کے مدمقابل ایم این اے کے امیدوار خضر حیات گوپانگ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ۔ خضرگوپانگ گروپ میں شامل ہونیوالی شخصیات میں بربرہ برادری کے چیف صادق خان بربرہ ایڈووکیٹ ، نذر ،لعل خان ،سردار عدنان ایڈووکیٹ،مظفرعظیم خان ایڈووکیٹ، نواب خان بربرہ،منظورخان بربرہ،ماسٹر عبدالرشید بربرہ،آغا محمدجمیل بربرہ،مشکور حسین بربرہ،سلیم عباس خان بربرہ اسی طرح چنہ برادری کے چیف سردار جام ناصر عباس چنہ سابق نائب ناظم جام غلام عباس،جام باقر چنہ،کونسلر جام رجب حسین چنہ، جام گداحسین چنہ،ڈڈہ برادری کے سربراہ جام منتظر حسین ڈڈہ،جام فیض ڈڈہ، فداحسین،جام عبدالرشید، جام قمبر ڈڈہ جبکہ چوہدری ارائیں برادری کے چیف چوہدری نعیم اختر جبکہ صوبائی امیدوار حلقہ 274مخدوم رضا کے حقیقی چچا سید طارق حسین شاہ نے بھی بخاری گوپانگ گروپ کو چھوڑ کر خضرگوپانگ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اسی طرح گڈوڈی برادری کے چیف فضل حسین ،محمد حسین ،کہنہ برادری کے چیف فیض بخش ، عبدالواحد ،نبی بخش،خونی برادری کے چیف حق نواز خونی،غلام فرید ،محمداجمل خان اسی طرح مٹھو برادری کے چیف ملک محمد طاہر مٹھو بھی اپنے اپنے ساتھیوں اور برادریوں سمیت خضرگوپانگ گروپ میں چلے گئے۔اس موقع پر کامران گوپانگ ایڈووکیٹ، محمدعلی گھلو، رانا محمدحامد علی، سلیم مٹھو، محمد یوسف عرف دودی خاں بھی موجود تھے۔ آخر میں ایم پی اے کے امیدوار سردار نواب گوپانگ نے بھی خطاب کیا۔
حمایت کردی