کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار

کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ، جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم عرف مامو کو گرفتار کیا جبکہ ماڑی پور کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حیدر عرف نعمان عرف نومی اور محمد اسماعیل عرف کانا میل کو گرفتار کیا ۔ تینوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ دوسری طرف رینجرز نے فیریئر ، صدر اور بوٹ بیسن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان حسن خان ، شبیر احمد لمبا اور زاہد قریشی عرف شاہد کو گرفتار کیا ۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ درخشاں اور ڈیفنس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد اقبال عرف بالا اور سلمان اقبال عرف سلو کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں اور تمام ملمان کو قانونی چارہ جوئی کیلیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -