لیاری میں بچی پر تشدد کرکے وڈیو اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

لیاری میں بچی پر تشدد کرکے وڈیو اپ لوڈ کرنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے لے پالک بچی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ کے رہائشی جاوید نے اپنی لے پالک بچی کی ڈانس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ۔ ویڈیو میں ملزم کو بچی پر تشدد کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ۔ تاہم بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے بچی کی شناخت کے بعد مذکورہ گھر پر دھاوا بول دیا اور ملزم جاوید کو گھر سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے حوالے سے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ تاہم اس حوالے سے ویڈیو کے پس منظر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ملزم کا کسی ایسے گروہ سے تعلق تو نہیں ہے ، جو بچوں کے اغواء اور ان سے نازیبا حرکات میں ملوث ہو ۔