رمضان المبارک میں میپکو کی کارکردگی دیگر کمپنیوں سے بہتر
ملتان (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں میپکو کی کارکردگی دیگر کمپنیوں سے بہتر رہی وزارت توانائی نے بجلی کی فراہمی، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے حوالے سے میپکو کو نمبر ون قراردے دیا ‘ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی کارکردگی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
رمضان المبارک میں بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر رہی۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن اور پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے 15 رمضان المبارک 31مئی 2018ء تک میپکو کی جانب سے صارفین کو بجلی کی فراہمی، لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے حوالے سے کارکردگی کو نمبر ون قراردے دیا ہے۔ میپکو ریجن میں 60 لاکھ سے زائد صارفین کو پاور ڈویژن کی جانب سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو، انجینئرز اور ملازمین کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی گئی ہے۔
میپکو کارکردگی