حکومت چلی گئی مگر پاور سیکٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم نہ ہو سکے

حکومت چلی گئی مگر پاور سیکٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم نہ ہو سکے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت چلی گئی مگر پاور سیکٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم نہ ہو سکے‘ قانون کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اور دیگر سیاسی تعیناتیاں حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملک میں جمہوری حکومت کے خاتمے کے باوجود سابقہ حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز( بی او ڈی) بدستور موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 20 نومبر2017ء کو بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز سیاسی بنیادوں پر تشکیل دیا گیا تھا۔ بی او ڈی کے پانچوں ممبران کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ( ن) سے ہے۔ قانون اور پالیسی کے مطابق جمہوری اور سیاسی حکومت کی جانب سے بنائے گئے بورڈ آف ڈائریکٹر اور دیگر سیاسی تعیناتیاں حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہیں لیکن موجودہ بی او ڈی بدستور کام کررہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -