ویمن یونیورسٹی میں طالبات کا چھٹیاں نہ کرنے پر احتجاج

ویمن یونیورسٹی میں طالبات کا چھٹیاں نہ کرنے پر احتجاج

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتا ن میں تاحال موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوئی ہیں گزشتہ روز شدید گرمی کی وجہ سے طالبات(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہوں نے احتجاج شروع کردیا ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ہوگئی ہیں مگر یونیورسٹی حکام چھٹیاں نہیں دے رہے ہیں جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو یقین دلایا کہآئندہ ہفتے چھٹیاں کردی جائیں گی اس سلسلے میں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت یونیورسٹی میں امتحانات چل رہے ہیں جیسے ہی امتحانات ختم ہوں گے چھٹیا ں کردی جائیں گی۔ امتحان موخر نہیں کیے جاسکتے ورنہ سیشن لیٹ ہوجائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -