عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ‘ ریلوے ٹکٹ کلکٹر موقع سے فرار‘ قلی بدستور روپوش

عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ‘ ریلوے ٹکٹ کلکٹر موقع سے فرار‘ قلی بدستور روپوش

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ایف آئی اے عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ہونے پر ٹکٹ کلکٹر موقع پر فرار ہو گیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مسافر کو ٹکٹ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ٹی سی آر اور قلی نمبر 45 رانجھا موقع پر پکڑے گئے۔ ریلوے پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 18 درج کر لیا۔ قلی جو کہ بدستور روپوش ہے لیکن کیس ایف آئی اے میں جانے پر ٹی سی آر وقار آصف نے 21 مئی کو عبوری ضمانت کرا لی۔ گزشتہ روز جب عدالت پیشی ہوئی تو ریلوے پولیس نے اپنا مؤقف اختیار کیا کہ عبوری ضمانت کے دوران وقار آصف شامل تفتیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اس کی ضمانت کینسل کر دی۔ دوسری طرف گرفتاری کے ڈر سے ٹی سی آر وقار آصف فرار ہو گیا۔ ریلوے پولیس نے وقار آصف سمیت قلی رانجھا کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -