کینٹ پولیس کے تاخیری حربے‘ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 9جون تک ملتوی

کینٹ پولیس کے تاخیری حربے‘ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمدنوازبھٹی نے سابق وزیراعظم (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

میاں نواز شریف کے خلاف غداری کامقدمہ درج نہیں کرنے کیخلاف درخواست میں پولیس تھانہ کینٹ کی جانب سے جواب پیش نہیں کرنے پر سماعت 9 جون تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تحریک انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدرغلام مصطفی چوہان نے درخواست دائرکی تھی کہ 11 مئی کوملتان ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم نے انٹرویودیاجو کئی اخبارات اور چینلزپرنشرہواکہ پاکستان کی کالعدم تنظیمیں انڈیاکے ممبئی حملوں میں ملوث ہیں اوریہ سب کارروائی پاکستان کی شہ پرہورہی ہے اوریہ وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی ہے ۔جس پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی لیکن اس پرٹال مٹول سے کام لے کرکارروائی نہیں کی جارہی ہے‘اس لئے پولیس کومقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -