چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ‘ شہری لٹنے پر مجبور پولیس خاموش تماشائی

چوری‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں ‘ شہری لٹنے پر مجبور پولیس خاموش تماشائی

  

ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی ‘چوری اور راہزنی کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں موٹر سائیکلوں‘موبائل فونز لاکھوں کی نقدی‘ طلائی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

زیورات‘ مال مویشی‘ بجلی میٹر الیکٹرونکس اشیاء و دیگر گھریلو سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے سے عمران کی گھر کے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں محمد آصف کی محلہ عابدپورہ سے نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اور شوکت علی کو دو مسلح ڈاکوؤں نے روک کر نقدی 10ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں غلام عباس کی دو موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل فون مالیتی 16ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ممتازآباد کے علاقے سے محمد اکبر کے گھر میں نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر نقد رقم 10لاکھ 50ہزار چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں صدیق شہزاد کی لوہار کالونی سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اور سعید احمد کی جیب سے نامعلوم جیب تراش موبائل فون چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ چہلیک کے علاقے سے محمد ندیم کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان دو لاکھ 50ہزار چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے سے ارسلان کی مسجد کے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں رضوان کو دو موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اور رخشندہ سے گلگشت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار پرس میں موجود نقدی و طلائی موبائل مالیتی 35ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے احتشام کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ اولڈ کوتوالی کے علاقے سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر حسین کی پرانا خانیوال اڈا پر دوستوں کی جیبوں سے 6عدد موبائلز فون نامعلوم جیب تراش چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں امین صدیق کپڑوں کی دکان پر نامعلوم ملزمان داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی دو لاکھ 14ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے ذوالفقار کی انصاری کالونی کے قریب دو مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل مالیتی 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ الپہ کے علاقے سے وسیم کے گھر میں تالے توڑکر نامعلوم ملزمان پنکھے‘ پمپ رول کیبل وغیرہ مالیتی 25ہزار سامان چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ دولت گیٹ کے علاقے سے باقر علی کی جیب سے نامعلوم جیب تراش 60ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے ناصر علی کی نئی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے سے آمنہ بی بی کے بھانہ میں نامعلوم ملزمان داخل ہوکر مال مویشی مالیتی 17لاکھ 30ہزار چوری کرکے لے گئے اور اسی تھانے کی حدود میں اظہر سے اسلحہ کے زور پر نامعلوم ملزمان نقدی‘ موبائل فون مالیتی 20ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے سے غلام شبیر کی کینوں ہاؤس جلسہ کے دوران نامعلوم ملزمان نقدی ایک لاکھ 50ہزار چوری کرکے لے گئے جبکہ متعلقہ پولیس نے ان مقدمات کا الگ الگ اندراج کرلیا۔

چوری‘ ڈکیتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -